حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی اسلامک ایکشن فرنٹ نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی کے المعمدنی اسپتال میں صہیونی کے ذریعہ کی گئی بمباری اور قتل عام کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم (ہیومن رائٹس واچ) کی رپورٹ کی مذمت کی ہے۔
لبنانی اسلامک ایکشن فرنٹ نے مزید کہا: ہیومن رائٹس واچ نے دعویٰ کیا کہ مزاحمتی میزائل سے ملتا جلتا میزائل شاید اس ہولناک قتل عام کا ذمہ دار تھا۔
اسلامک ایکشن فرنٹ نے اس تنظیم اور تمام بین الاقوامی اور عالمی اداروں اور تنظیموں کو یاد دلایا کہ صہیونیوں نے غزہ کے تمام اسپتالوں پر بمباری کی اور وہاں قتل عام کیا اور ایک بھی اسپتال نہیں چھوڑا جن میں الشفاء، الرنتیسی ، انڈونیشیائی، اردنی اور دیگر ہسپتال قابل ذکر ہیں۔
لبنانی اسلامک ایکشن فرنٹ نے کہا: اس تنظیم کی رپورٹ اپنے آپ سے متصادم ہے، کیونکہ اس میں کوئی دلیل یا دستاویزی ثبوت یا فیلڈ وزٹ موجود نہیں ہے، لیکن تعجب کی بات ہے کہ دوسری طرف یہ تنظیم بغیر کسی ثبوت کے دشمن کے بیانیے کی تائید اور تصدیق کر رہی ہے۔